کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: اگر حالت میں نماز میں کسی چھوٹی لڑکی کو اپنی گردن پر اٹھائے ( تو کچھ مضائقہ نہیں ) ۔
حدیث نمبر: 323
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوقتادہ انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھتے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم ( اسی حالت میں ) ابوالعاص بن ربعیہ بن عبدالشمس کی بیٹی امامہ بنت زینب بنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اٹھائے ہوتے تھے ۔ پھر جب سجدہ کرتے تو ان کو اتار دیتے اور جب کھڑے ہوتے تو ان کو اٹھا لیتے ۔ ( سیدہ زینب رضی اللہ عنہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی ، امامہ نواسی اور ابوالعاص داماد تھے ) ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 323