حدیث نمبر: 318
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی سواری کو چوڑائی میں بٹھا دیتے تھے اور اس کی طرف ( منہ کر کے ) نماز پڑھتے تھے ( عبیداللہ راوی نے نافع راوی سے پوچھا ) کہ جب سواریاں چرنے کے لیے چلی جاتیں ( تو پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کیا کرتے تھے ؟ ) وہ بولے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کجاوے کو لے لیتے تھے پھر اس کے پچھلے حصے کی طرف یا ( یہ کہا کہ ) اس کے آخری حصے کی طرف نماز پڑھ لیتے تھے اور ابن عمر رضی اللہ عنہما بھی یہی کرتے تھے ۔