کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: ستون کی طرف منہ کر کے نماز پڑھنا درست ہے ۔
حدیث نمبر: 316
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` وہ ( مسجدنبوی ) میں اس ستون کے پاس نماز پڑھا کرتے تھے جو مصحف کے قریب تھا تو ( ان سے ) پوچھا گیا کہ اے ابومسلم ! میں ( یزید بن ابی عبیدہ ) تمہیں دیکھتا ہوں کہ تم اس ستون کے پاس نماز پڑھنے کی کوشش کیا کرتے ہو ؟ تو انھوں نے کہا میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کے پاس نماز پڑھنے کی کوشش فرماتے دیکھا ہے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 316