حدیث نمبر: 315
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب قضائے حاجت کے لیے باہر تشریف لے جاتے تو میں اور ایک لڑکا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے جاتے ، ہمارے پاس ایک عکازہ ( گانسی دار لکڑی ) یا لاٹھی یا نیزہ ہوتا تھا اور ہمارے ساتھ ایک پانی کی چھاگل ہوتی تھی ۔ پس جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی حاجت سے فارغ ہوتے تو وہ چھاگل ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دے دیتے ۔