حدیث نمبر: 312
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب عید کے دن ( نماز پڑھانے ) نکلتے تو حکم دیتے کہ حربہ ( چھوٹا نیزہ ) آپ کے سامنے گاڑ دیا جائے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کی طرف ( منہ کر کے ) نماز پڑھاتے اور لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے ہوتے اور سفر میں ( بھی ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہی کیا کرتے تھے ، اسی جگہ سے امراء نے اسے اختیار کر لیا ہے ۔ ( یعنی برچھی اپنے پاس رکھنے کو اختیار کر لیا ) ۔
حدیث نمبر: 313
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوحجیفہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بطحاء میں لوگوں کو نماز پڑھائی ۔ ظہر کی دو رکعت اور عصر کی دو رکعت ، اس حالت میں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ایک نیزہ گڑا ہوا تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے سے عورتیں اور گدھے گزر رہے تھے ۔