حدیث نمبر: 299
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جماعت کی نماز ، اپنے گھر کی نماز اور اپنے بازار کی نماز سے پچیس ( 25 ) درجے ( ثواب میں ) فوقیت رکھتی ہے ، اس لیے کہ جب تم میں سے کوئی وضو کرے اور اچھا وضو کرے اور مسجد میں محض نماز ہی کا ارادہ کر کے آئے تو وہ جو قدم رکھتا ہے ، اس پر اللہ اس کا ایک درجہ بلند کرتا ہے اور ایک گناہ معاف کر دیتا ہے یہاں تک کہ وہ مسجد میں داخل ہو جاتا ہے تو نماز میں ( سمجھا جاتا ) ہے ، جب تک کہ نماز اسے روکے اور فرشتے اس کے لیے دعا کرتے رہتے ہیں ، جب تک کہ وہ اس مقام میں رہے جہاں نماز پڑھتا ہے ۔ فرشتے یوں دعا کرتے ہیں کہ ” اے اللہ ! اس کے گناہ معاف فرما دے ، اے اللہ ! اس پر رحم کر “ ( یہ دعا اس وقت تک جاری رہتی ہے ) جب تک وہ بےوضو نہ ہو ۔