حدیث نمبر: 293
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے دو شخص اندھیری رات میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے نکل کر گئے ۔ ( ایک ان میں سے سیدنا عباد بن بشیر رضی اللہ عنہ تھے اور دوسرے کو میں سیدنا اسید بن حضیر رضی اللہ عنہ سمجھتا ہوں ) اور ان دونوں کے ہمراہ ( نور کے ) دو چراغ تھے جو ان کے سامنے روشن تھے ۔ پھر جب وہ دونوں علیحدہ ہو گئے تو ان میں سے ہر ایک کے ساتھ ایک ہو گیا ، یہاں تک کہ وہ اپنے گھر پہنچ گئے ۔