کتب حدیث ›
مختصر صحيح بخاري › ابواب
› باب: مسجد میں بیماروں وغیرہ کے لیے خیمہ ( نصب کرنا درست ہے ) ۔
حدیث نمبر: 291
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` ( غزوہ ) خندق کے دن سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کو ہفت اندام ( ایک رگ کا نام ہے ) میں زخم لگ گیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک خیمہ مسجد میں نصب کیا تاکہ قریب سے ان کی عیادت کریں ۔ پس یکایک اس حال میں کہ مسجد میں بنی غفار کا ( بھی ) خیمہ تھا ان کی طرف خون بہہ کر آنے لگا تو ان لوگوں نے کہا کہ اے خیمہ والو ! یہ کیا ہے ؟ جو تمہاری طرف سے ہمارے پاس آتا ہے ؟ تو ( کیا دیکھتے ہیں کہ ) سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کے زخم سے خون بہہ رہا ہے پس وہ اسی سے شہید ہو گئے ۔