کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: مسجد میں جھاڑو دینا اور چیتھڑوں اور کوڑے اور لکڑیوں کا اٹھا دینا ( بڑے ثواب کا کام ہے ) ۔
حدیث نمبر: 288
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` ایک حبشی مرد یا حبشی عورت مسجد میں جھاڑو دیا کرتی تھی جب وہ مر گئی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی بابت پوچھا تو لوگوں نے کہا کہ وہ تو مر گئی ، ۔ فرمایا : ” تم نے مجھے اطلاع کیوں نہ دی ؟ ( اچھا اب ) مجھے اس کی قبر بتا دو ۔ “ چنانچہ لوگوں نے بتا دی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر نماز پڑھی ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 288