کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: اسلحہ بردار لوگوں کا مسجد میں داخل ہونا ۔
حدیث نمبر: 286
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک دن اپنے حجرہ کے دروازہ پر دیکھا اور حبش کے لوگ مسجد میں کھیل رہے تھے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے اپنی چادر سے چھپا رہے تھے اور میں ان کے کھیل کو دیکھ رہی تھی ۔ ایک دوسری روایت میں ہے کہ وہ ( حبشی ) اپنی تلواروں سے کھیلتے تھے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 286