حدیث نمبر: 285
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا حسان بن ثابت انصاری رضی اللہ عنہ نے` سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے گواہی طلب کی کہ میں تمہیں اللہ کی قسم دیتا ہوں ( بتاؤ ) کیا تم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ( مجھ سے ) فرماتے تھے : ” اے حسان ! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے ( مشرکوں کو ) جواب دو ، اے اللہ ! حسان کی روح القدس کے ذریعے تائید فرما ۔ “ تو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بولے کہ ہاں ( میں نے سنا تھا ) ۔