حدیث نمبر: 282
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` جب لوگ ان کے بارے میں گفتگو کر رہے تھے ، جس وقت کہ انھوں ( عثمان ) نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مسجد بنائی ، انھوں نے کہا کہ تم نے ( میرے بارے میں ) بہت کچھ کہا حالانکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے : ” جو شخص مسجد بنائے اور اللہ کی رضامندی چاہتا ہو ۔ اللہ اس کے لیے اسی کے برابر جنت میں مکان بنا دیتا ہے ۔ “