کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: ( ( باب ) )
حدیث نمبر: 276
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا اور سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر ( مرض الموت ) طاری ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی چادر اپنے منہ پر ڈالنے لگے ۔ پھر جب اس سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو گرمی معلوم ہوتی تو اس کو اپنے چہرے سے ہٹا دیتے پھر اسی حالت میں فرمایا : ” یہود و نصاریٰ پر اللہ کی لعنت ہو کہ انھوں نے اپنے نبیوں کی قبروں کو مسجدیں بنا لیا ۔ “ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے افعال سے ڈراتے تھے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 276