کتب حدیث ›
مختصر صحيح بخاري › ابواب
› باب: مسجد میں اگر تھوک لگا ہوا ، ہو تو ہاتھ سے اسے صاف کر دینا ۔
حدیث نمبر: 264
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ( جانب ) قبلہ میں کچھ تھوک دیکھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ناگوار گزرا ۔ یہاں تک کہ ( غصہ کا اثر ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہ مبارک پر ظاہر ہوا ۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہو گئے اور اس کو اپنے ہاتھ سے صاف کر دیا ۔ پھر فرمایا : ” تم میں سے کوئی جب اپنی نماز میں کھڑا ہوتا ہے تو وہ اپنے پروردگار سے مناجات کرتا ہے یا ( آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا کہ ) اس کا پروردگار اس کے اور قبلہ کے درمیان ہوتا ہے ، لہٰذا اسے چاہیے کہ اپنے قبلہ کی جانب نہ تھوکے بلکہ اپنی بائیں جانب یا اپنے قدم کے نیچے تھوکے ۔ “ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی چادر کا کنارہ لیا اور اس میں تھوک کر اسے مل ڈالا اور فرمایا : ” اس طرح کر لے ۔ “