حدیث نمبر: 257
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جو کوئی ہمارے ( جیسی ) نماز پڑھے اور ہمارے قبلہ کی طرف منہ کرے اور ہمارا ذبیحہ کھائے ، تو وہی مسلمان ہے ، جس کے لیے اللہ کا ذمہ اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا ذمہ ہے ۔ تو تم اللہ کی خیانت اس کے ذمہ ( کے بارہ ) میں نہ کرو ۔ “