کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: موزے پہن کر نماز پڑھنا ( درست ہے ) ۔
حدیث نمبر: 255
ابوعبداللہ آصف
´ہمام بن حارث کہتے ہیں کہ` میں نے سیدنا جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کو پیشاب کرتے ہوئے دیکھا ، پھر انھوں نے وضو کیا اور اپنے موزوں پر مسح کیا ، پھر نماز پڑھنے کے لیے کھڑے ہو گئے ۔ نماز کے بعد لوگوں نے ان سے یہ مسئلہ پوچھا تو انھوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسا ہی کرتے دیکھا ہے ۔ لوگوں کو یہ حدیث اچھی معلوم ہوتی تھی کہ کیونکہ یہ جریر رضی اللہ عنہ سب سے آخر میں اسلام لائے تھے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 255