کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: جس نے حریر کے لباس میں نماز پڑھی پھر اسے اتار ڈالا ۔
حدیث نمبر: 247
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک ریشمی جبہ ( کوٹ ، ایک قسم کا لباس جو کپڑوں کے اوپر سے پہنا جاتا ہے ) ہدیہ کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پہن لیا اور اس میں نماز پڑھی ، پھر جب فارغ ہوئے تو اسے زور سے کھینچ کر اتار ڈالا ، گویا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے برا جانا اور فرمایا کہ پرہیزگاروں کو یہ زیبا نہیں ہے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 247