کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: اگر کوئی کسی مصلب یا تصویر دار کپڑے میں نماز پڑھے تو کیا اس کی نماز فاسد ہو جائے گی ؟
حدیث نمبر: 246
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے پاس ایک پردہ تھا کہ انھوں نے اس سے اپنے گھر کے ایک گوشے کو ڈھانپا تھا ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ہمارے پاس سے اپنا یہ پردہ ہٹا دو اس لیے کہ نماز میں اس کی تصویریں برابر میرے سامنے آتی ہیں ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 246