کتب حدیث ›
مختصر صحيح بخاري › ابواب
› باب: جب کسی ایسے کپڑے میں نماز پڑھے جس میں نقش و نگار ہوں اور اس کو دیکھے ۔
حدیث نمبر: 245
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسی منقش چادر میں نماز پڑھی جس میں نقش تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نظر اس کے نقوش کی طرف پڑی ۔ پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم فارغ ہوئے تو فرمایا : ” میری اس چادر کو ابوجہم کے پاس لے جاؤ اور مجھے ابوجہم کی سادہ چادر لا دو کیونکہ اس ( منقش چادر ) نے ابھی مجھے میری نماز سے غافل کر دیا تھا ۔ “