کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: عورت کتنے کپڑوں میں نماز پڑھے ؟
حدیث نمبر: 244
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فجر کی نماز پڑھتے تھے تو آپ کے ہمراہ کئی مسلمان عورتیں اپنی چادروں میں لپٹی ہوئی حاضر ہوتی تھیں ، پھر وہ اپنے گھروں کی طرف ایسے وقت لوٹ جاتی تھیں کہ ( اندھیرے کے سبب سے ) کوئی انھیں پہچانتا نہ تھا ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 244