کتب حدیث ›
مختصر صحيح بخاري › ابواب
› باب: نماز کے دوران ( اور نماز کے علاوہ ) برہنہ ہونے کی کراہت ۔
حدیث نمبر: 239
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کعبہ ( کی تعمیر ) کے لیے قریش کے ہمراہ پتھر اٹھاتے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم ( کے جسم اطہر ) پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تہبند ( بندھی ہوئی ) تھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے کہا کہ اے میرے بھتیجے ! کاش تم اپنی تہبند اتار ڈالتے اور اسے اپنے شانوں پر پتھر کے نیچے رکھ لیتے ۔ جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ازار کھول ڈالی اور اسے اپنے شانوں پر رکھ لیا ، تو بیہوش ہو کر گر پڑے پھر اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم ( کبھی ) برہنہ نہیں دیکھے گئے ۔