حدیث نمبر: 192
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خوشبو لگاتی تھی پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی ( سب ) بیویوں کے پاس جاتے ( یعنی وظیفہ زوجیت فرماتے ) پھر دوسرے دن احرام باندھتے ہوئے خوشبو جھاڑ دیتے تھے ۔
حدیث نمبر: 193
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی ( تمام ) بیویوں کے پاس ایک ہی ساعت کے اندر رات کے اور دن میں دورہ کر لیتے تھے اور وہ گیارہ تھیں ، ایک روایت میں ہے کہ نو عورتیں تھیں ، تو انس رضی اللہ عنہ سے پوچھا گیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان سب کی طاقت رکھتے تھے ؟ وہ بولے کہ ( ہاں بلکہ ) ہم آپس میں کہا کرتے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو تیس مردوں کی طاقت دی گئی تھی ۔