کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: غسل کرنے سے پہلے وضو کرنا ( مسنون ہے ) ۔
حدیث نمبر: 185
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب جنابت کا غسل فرماتے تو پہلے اپنے دونوں ہاتھ دھوتے پھر وضو فرماتے جس طرح نماز کے لیے وضو فرماتے تھے ، پھر اپنی انگلیاں پانی میں داخل کرتے اور ان سے بالوں کی جڑوں میں خلال کرتے پھر اپنے سر پر تین چلو ( لپیں پانی ) اپنے دونوں ہاتھوں سے ڈالتے پھر اپنے تمام بدن پر پانی بہا لیتے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 185
حدیث نمبر: 186
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ( غسل کے وقت پہلے ) وضو فرمایا جس طرح نماز کے لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا وضو ہوتا تھا ، سوا دونوں پاؤں کے ( دھونے کے ) اور اپنی شرمگاہ کو دھویا اور جہاں کہیں نجاست لگ گئی تھی ( اسے بھی دھو ڈالا ) پھر اپنے اوپر پانی بہا لیا ۔ اس کے بعد اپنے دونوں پاؤں کو ( اس جگہ سے ) ہٹا لیا اور ان کو دھو ڈالا ۔ یہ ( طریقہ ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا غسل جنابت ( کا تھا ) ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 186