کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: جو شخص سائل کو اس سے کہیں زیادہ بتا دے جس قدر اس نے پوچھا ہے ۔
حدیث نمبر: 109
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` ایک شخص نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ محرم ( حج و عمرہ کرنے والا ) کیا پہنے ؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” نہ کرتا پہنے اور نہ عمامہ اور نہ پائجامہ اور نہ ٹوپی اور نہ کوئی ایسا کپڑا جس میں ورس یا زعفران لگ گئی ہو ، پھر اگر نعلین ( چپلیں ) نہ ملیں تو موزے پہن لے اور انھیں کاٹ دے تاکہ ٹخنوں سے نیچے ہو جائیں ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 109