حدیث نمبر: 108
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` ایک شخص مسجد میں کھڑا ہوا اور اس نے کہا کہ یا رسول اللہ ! آپ ہمیں احرام باندھنے کا کس مقام سے حکم دیتے ہیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” مدینہ کے لوگ ذوالحلفیہ سے احرام باندھیں اور شام کے لوگ حجفہ سے احرام باندھیں اور نجد کے لوگ مقام قرن سے احرام باندھیں ۔ “ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا ، لوگ گمان کرتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ( یہ بھی ) فرمایا کہ یمن کے لوگ یلملم سے احرام باندھیں ۔ “ اور ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے تھے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے صاف اور صحیح طور پر یہ بات نہیں سنی ۔