کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: علم میں شرمانا ( بری بات ہے ) ۔
حدیث نمبر: 106
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` ام سلیم رضی اللہ عنہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں اور کہنے لگیں کہ یا رسول اللہ ! اللہ حق بات سے نہیں شرماتا تو ( یہ بتائیے کہ ) کیا عورت پر جبکہ وہ محتلم ہو غسل ( فرض ) ہے ؟ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ( ہاں ) جب کہ وہ پانی ( یعنی منی ) کو ( اپنے کپڑے یا شرمگاہ پر ) دیکھے تو ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے ( مارے شرم کے ) اپنا منہ چھپا لیا اور کہا کہ یا رسول اللہ ! کیا عورت کو بھی احتلام ہوتا ہے ؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہاں تمہارا داہنا ہاتھ خاک آلود ہو جائے ( اگر عورت کی منی نہیں خارج ہوتی ) تو اس کا لڑکا اس کے مشابہ کیوں ہوتا ہے ؟
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 106