کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: جس شخص نے کھڑے ہو کر کسی بیٹھے ہوئے عالم سے ( کوئی مسئلہ ) دریافت کیا ۔
حدیث نمبر: 103
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور اس نے کہا کہ یا رسول اللہ ! اللہ کی راہ میں لڑنے سے کیا مراد ہے ؟ اس لیے کہ کوئی ہم میں سے غصہ کے سبب سے لڑتا ہے اور کوئی ( ذاتی و گروہی ) حمیت کی خاطر جنگ کرتا ہے ۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا سر ( مبارک ) اس کی طرف ( متوجہ ہونے کے لیے ) اٹھایا اور ( راوی کہتا ہے کہ ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سر اسی سبب سے اٹھایا چونکہ وہ کھڑا ہوا تھا ، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جو شخص اس لیے لڑے کہ اللہ کا کلمہ بلند ہو جائے ( اور اس کا بول بالا ہو ) تو وہ اللہ کی راہ میں ( لڑتا ) ہے ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 103