کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: اس شخص کا گناہ جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت جھوٹ بولے ۔
حدیث نمبر: 90
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” میرے اوپر ہرگز جھوٹ نہ بولنا ، کیونکہ جو شخص مجھ پر جھوٹ بولے تو اسے چاہیے کہ اپنا ٹھکانہ دوزخ میں بنا لے ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 90
حدیث نمبر: 91
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا : ” جو کوئی میری نسبت وہ بات بیان کرے جو میں نے نہیں کہی تو اسے چاہیے کہ اپنا ٹھکانہ آگ میں تلاش کر لے ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 91
حدیث نمبر: 92
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میرا نام رکھ لو مگر میری کنیت ( میری زندگی میں ، جو ابوالقاسم ہے ) نہ رکھو اور ( یقین کر لو کہ ) جس شخص نے مجھے خواب میں دیکھا تو یقیناً اس نے مجھے دیکھ لیا ، اس لیے کہ شیطان میری شکل و شباہت اختیار نہیں کر سکتا ، صورت نہیں بن سکتا اور جو شخص عمداً میرے اوپر جھوٹ بولے تو اسے چاہیے کہ اپنا ٹھکانہ آگ میں تلاش کر لے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 92