کتب حدیث ›
مختصر صحيح بخاري › ابواب
› باب: جس نے کوئی بات سنی اور سمجھ نہ سکا پھر اس نے دوبارہ پوچھا تاکہ اسے سمجھ لے ۔
حدیث نمبر: 88
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` ( ایک مرتبہ ) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ( قیامت میں ) جس کا حساب لیا گیا ، اسے ( ضرور ) عذاب کیا جائے گا ۔ “ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں ( یہ سن کر ) میں نے کہا کہ کیا اللہ پاک نہیں فرماتا ” عنقریب اس سے آسان حساب لیا جائے گا “ ( الانشقاق : 8 ) ۔ ( معلوم ہوا کہ آسان حساب کے بعد عذاب کا ہونا کچھ ضروری نہیں ) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” یہ ( حساب جس کا ذکر اس آیت میں ہے درحقیقت حساب نہیں ہے بلکہ اعمال کا ) صرف پیش کر دینا ہے لیکن جس شخص سے حساب میں جانچ پڑتال کی گئی تو وہ ( یقیناً ) ہلاک ہو گا ۔ “