کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: ( قیامت کے قریب ) علم کس طرح اٹھا لیا جائے گا ؟
حدیث نمبر: 86
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا : ” اللہ علم کو اس طرح نہیں اٹھاتا کہ بندوں ( کے سینوں ) سے نکال لے ، بلکہ علماء کو موت دے کر علم کو اٹھاتا ہے ، یہاں تک کہ جب کوئی عالم باقی نہ رہے گا تو لوگ جاہلوں کو سردار ( مفتی و پیشوا ) بنا لیں گے اور ان سے ( دینی مسائل ) پوچھے جائیں گے اور وہ بغیر علم کے فتویٰ دیں گے ( خود بھی ) گمراہ ہوں گے اور ( دوسروں کو بھی ) گمراہ کریں گے ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 86