حدیث نمبر: 85
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انھوں ( ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ) نے کہا` یا رسول اللہ ! قیامت کے دن سب لوگوں سے زیادہ بہرہ مند آپ کی شفاعت سے کون ہو گا ؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” بیشک مجھے یقین تھا کہ اے ابوہریرہ ! تم سے پہلے کوئی یہ بات مجھ سے نہ پوچھے گا ، اس وجہ سے کہ میں نے تمہاری حرص حدیث ( کے دریافت کرنے ) پر دیکھ لی ہے ۔ تو ( سن لو ! ) سب سے زیادہ بہرہ مند میری شفاعت سے قیامت کے دن وہ شخص ہو گا جو اپنے خالص دل سے یا اپنے خالص جی سے لا الہٰ الا اللہ کہہ دے ۔ “