حدیث نمبر: 84
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ( عید کے دن مردوں کی صف سے عورتوں کی طرف ) نکلے اور آپ کے ہمراہ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ تھے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ گمان کیا کہ ( شاید ) عورتوں نے ( خطبہ صحیح طرح ) نہیں سنا ، تو آپ نے انھیں نصیحت فرمائی اور انھیں صدقہ ( دینے ) کا حکم دیا ۔ پس ( کوئی ) عورت بالی اور ( کوئی ) انگوٹھی ڈالنے لگی ( کوئی کچھ اور ) اور بلال رضی اللہ عنہ اپنے کپڑے کے دامن میں سمیٹنے لگے ۔