حدیث نمبر: 83
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تین شخص ایسے ہیں جن کے لئے دو گنا ثواب ہے ۔ ( 1 ) وہ شخص جو اہل کتاب میں سے ہو ، اپنے نبی پر ایمان لایا ہو اور ( پھر ) محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر بھی ایمان لائے ( 2 ) مملوک غلام ، جب کہ وہ اللہ کے حق کو اور اپنے مالکوں کے حق کو ادا کرتا رہے ؟ ( 3 ) ۔ وہ شخص جس کے پاس اس کی لونڈی ہو ، اس نے اسے ادب سکھایا اور عمدہ تربیت کی اور اسے اچھی و عمدہ تعلیم دی پھر اسے آزاد کر دیا اور اس سے نکاح کر لیا ، پس اس کے لیے دو گنا ثواب ہے ۔