کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: جو مسئلہ درپیش ہو اس ( کی تحقیق ) میں سفر کرنا اور اپنے اہل خانہ کو اس علم کا سکھانا ۔
حدیث نمبر: 77
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عقبہ بن حارث رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` انھوں نے ابواہاب بن عزیز کی لڑکی سے نکاح کیا ، اس کے بعد ایک عورت نے آ کر بیان کیا کہ میں نے عقبہ رضی اللہ عنہ کو اور اس لڑکی کو جس سے عقبہ نے نکاح کیا ہے ، دودھ پلایا ہے ( پس یہ دونوں رضاعی بہن بھائی ہیں ان میں نکاح درست نہیں ) ۔ عقبہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں نہیں جانتا کہ تو نے مجھے دودھ پلایا ہے اور نہ تو نے ( اس سے ) پہلے کبھی مجھے ( اس بات کی ) اطلاع دی ۔ پھر عقبہ رضی اللہ عنہ ( مکہ سے ) سوار ہو کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس مدینہ گئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ( یہ مسئلہ ) پوچھا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ( اب ) کس طرح ( تم اس سے ازدواجی تعلق قائم رکھو گے ) ؟ حالانکہ ( یہ جو ) بیان کیا گیا ( اس سے حرمت کا شبہ پیدا ہوتا ہے ) ۔ “ پس عقبہ رضی اللہ عنہ نے اس عورت کو چھوڑ دیا ( اور ) اس نے دوسرے شخص سے نکاح کر لیا ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 77