کتب حدیث ›
مختصر صحيح بخاري › ابواب
› باب: فتویٰ دینا اس حالت میں کہ ( فتویٰ دینے والا ) سواری پر سوار یا اور کسی چیز پر کھڑا ہو ۔
حدیث نمبر: 74
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حجتہ الوداع میں لوگوں کے لیے منیٰ میں ٹھہر گئے ۔ لوگ آپ سے مسائل پوچھتے تھے ۔ اتنے میں ایک شخص آیا اور اس نے کہا کہ نادانستگی میں میں نے ذبح کرنے سے پہلے سر منڈوا لیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ( اب ) ذبح کر لے اور کوئی حرج نہیں ۔ ‘ ‘ پھر ایک اور شخص آیا اور اس نے کہا کہ نادانستگی میں میں نے رمی کرنے سے پہلے قربانی کر لی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ( اب ) رمی کر لے اور کوئی حرج نہیں ۔ “ ( عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ اس دن ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ( مناسک حج کی ترتیب کے بارے میں ) جس چیز کی بابت پوچھا گیا ، خواہ وہ مقدم کر دی گئی ہو یا مؤخر ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہی فرمایا : ” اب کر لے اور کوئی حرج نہیں ۔ “