کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: علم کی فضیلت ( کا بیان ) ۔
حدیث نمبر: 73
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا : ” اس حالت میں کہ میں سو رہا تھا ، ( خواب میں ) مجھے ایک پیالہ دودھ کا دیا گیا ، تو میں نے پی لیا ، یہاں تک کہ میں یہ سمجھنے لگا کہ سیر ہونے ( کے سبب سے رطوبت ) میرے ناخنوں سے نکل رہی ہے ، پھر میں نے اپنا بچا ہوا عمر بن خطاب ( رضی اللہ عنہ ) کو دے دیا ۔ صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کی کہ یا رسول اللہ ! آپ نے اس کی کیا تعبیر لی ؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” علم ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 73