کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: علم کا اٹھ جانا اور جہالت کا ظاہر ہونا ۔
حدیث نمبر: 71
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” بیشک ( یہ باتیں ) قیامت کی علامات میں سے ہیں کہ علم اٹھ جائے اور جہالت باقی رہ جائے اور شراب نوشی ( کثرت سے ) ہونے لگے اور علانیہ زنا ہونے لگے ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 71
حدیث نمبر: 72
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` انھوں نے کہا کہ ( آج ) میں تم ( لوگوں ) کو ایک ایسی حدیث بیان کروں گا کہ میرے بعد ( شاید ) کوئی تم سے نہ بیان کرے گا ۔ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا : ” قیامت کی علامات میں سے ( ایک علامت ) یہ ہے کہ علم کم ہو جائے اور جہالت غالب آ جائے اور زنا علانیہ ہونے لگے اور عورتوں کی کثرت ہو جائے اور مردوں کی قلت ، یہاں تک کہ پچاس عورتوں کا سرپرست ، ( کفیل ) صرف ایک مرد ہو گا ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 72