کتب حدیث ›
مختصر صحيح بخاري › ابواب
› باب: اللہ تعالیٰ جس کے ساتھ بھلائی کرنا چاہتا ہے اسے دین کی سمجھ عنایت فرما دیتا ہے ۔
حدیث نمبر: 64
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ` میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے : اللہ جس کے ساتھ بھلائی کرنا چاہتا ہے اس کو دین کی سمجھ عنایت فرما دیتا ہے اور ( نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ) میں تو صرف تقسیم کرنے والا ہوں اور دیتا تو اللہ ہی ہے اور یاد رکھو کہ یہ امت ہمیشہ اللہ کے حکم ( دین ) پر قائم رہے گی تو جو شخص ان کا مخالف ہو گا ان کو نقصان نہ پہنچا سکے گا یہاں تک کہ قیامت آ جائے ۔