کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: امام کا اپنے ساتھیوں کی علمی آزمائش کے لیے سوال کرنا ۔
حدیث نمبر: 56
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” درختوں میں سے ایک درخت ایسا ہے کہ اس کا پت جھڑ نہیں ہوتا اور وہ مسلمان کے مشابہ ہے ، تو تم مجھے بتاؤ کہ وہ کون سا درخت ہے ؟ “ تو لوگ جنگلی درختوں ( کے خیال ) میں پڑ گئے ۔ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں میرے دل میں آیا کہ وہ کھجور کا درخت ہے مگر میں ( کہتے ہوئے ) شرما گیا ، بالآخر صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ ! آپ ہی ہمیں بتائیے کہ وہ کون سا درخت ہے ؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” وہ کھجور کا درخت ہے ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 56