کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: جو شخص علم ( کو بیان کرنے ) میں اپنی آواز بلند کرے ۔
حدیث نمبر: 55
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` ایک سفر میں جو ہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی رفاقت میں کیا تھا ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہم سے پیچھے رہ گئے ۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہم سے اس حال میں ملے کہ نماز میں ہم نے دیر کر دی تھی اور ہم وضو کر رہے تھے تو ( جلدی کی وجہ سے ) ہم اپنے پیروں پر پانی لگانے لگے ( کیونکہ دھونے میں دیر ہوتی ) پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بلند آواز سے دو مرتبہ یا تین مرتبہ فرمایا : ایڑیوں کو آگ کے ( عذاب ) سے خرابی ( ہونے والی ) ہے ( یعنی خشک رہنے کی صورت میں ) ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 55