حدیث نمبر: 99
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے کہا یا رسول اللہ ! میں آپ سے بہت سی حدیثیں سنتا ہوں مگر انھیں بھول جاتا ہوں ، تو آپ نے فرمایا : ” اپنی چادر پھیلاؤ ۔ “ چنانچہ میں نے چادر پھیلائی تو آپ نے اپنے دونوں ہاتھ سے چلو بنایا ( اور ایک فرضی لپ اس چادر میں ڈال دی ) پھر فرمایا : ” ( اس چادر کو ) اپنے اوپر لپیٹ لو ۔ “ چنانچہ میں نے لپیٹ لی پھر اس کے بعد میں کچھ نہیں بھولا ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 99