مختصر صحيح بخاري
— شب قدر کا بیان
باب: لیلۃالقدر کا آخری دس طاق راتوں میں ڈھونڈنا ۔ اس باب میں عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کی روایت ہے ۔
حدیث نمبر: 976
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما اسی طرح دوسری ایک روایت میں کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” لیلۃالقدر آخری عشرہ میں ہوتی ہے ، جب نو راتیں گزر جائیں ( یعنی انتیسویں ) یا سات راتیں باقی رہیں ( یعنی تئیسویں ) ۔ “ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد شب قدر سے تھی ۔