حدیث نمبر: 967
ابوعبداللہ آصف

´ام المؤمنین جویریہ بنت حارث رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے دن ان کے ہاں تشریف لائے اور وہ روزہ سے تھیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” کیا تم نے کل روزہ رکھا تھا ؟ “ انھوں نے عرض کی کہ نہیں ۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” کیا تم کل روزہ رکھنا چاہتی ہو ؟ “ تو انھوں نے پھر عرض کی کہ نہیں ۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ( اگر نہیں ) تو تم ( آج بھی ) روزہ نہ رکھو یعنی توڑ دو ۔ “

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 967