مختصر صحيح بخاري
— روزے کے بیان میں
باب: جو شخص فوت ہو جائے اور اس پر روزوں کی قضاء واجب ہو تو .... ؟
حدیث نمبر: 949
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جو شخص مر جائے اور اس پر روزوں کی قضاء واجب ہو تو اس کا وارث اس کی طرف سے روزے رکھ لے ۔