حدیث نمبر: 944
ابوعبداللہ آصف

´ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا زوجہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت ہے کہ` حمزہ بن عمرو اسلمی رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کی کہ کیا میں سفر میں روزہ رکھوں ؟ اور وہ اکثر روزہ رکھا کرتے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اگر چاہو تو روزہ رکھو اور چاہو تو نہ رکھو ۔ “

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 944