´سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا مرض سخت ہو گیا تو آپ نے فرمایا : ” میرے پاس لکھنے کی چیزیں لاؤ تاکہ میں تمہارے لیے ایک نوشتہ لکھ دوں کہ اس کے بعد پھر تم گمراہ نہ ہو گے ۔ “ سیدنا عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر مرض غالب ہے ( طبیعت انتہائی ناساز ہے ) اور چونکہ ہمارے پاس اللہ تعالیٰ کی کتاب موجود ہے تو وہی ہمیں کافی ہے ۔ پھر صحابہ رضی اللہ عنہم نے اختلاف کیا یہاں تک کہ شور بہت ہو گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” میرے پاس سے اٹھ جاؤ اور میرے پاس تنازع ( کھڑا ) کرنے کا کیا کام ؟ “
حدیث نمبر: 94
ابوعبداللہ آصف