حدیث نمبر: 928
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” مہینہ ( کم از کم ) انتیس دن کا ہوتا ہے پس تم جب تک چاند نہ دیکھو لو روزہ نہ رکھو پھر اگر مطلع ابرآلود ہو جائے ( یعنی آسمان پر بادل چھا جائیں اور تم چاند نہ دیکھ سکو ) تو تیس دن کا شمار پورا کر لو ۔ “

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 928