حدیث نمبر: 898
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب اپنے حج سے واپس آئے تو ام سنان انصاریہ سے فرمایا : ” تم کو حج سے کس چیز نے روکا ؟ “ انھوں نے عرض کی کہ فلاں شخص نے ( اپنے شوہر کی نسبت کہا ) ہمارے پاس دو اونٹ پانی بھرنے والے تھے ، ایک پر تو وہ حج کرنے چلے گئے اور دوسرا ہماری زمین کو سیراب کرتا ہے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اچھا تم عمرہ کر لو اس لیے کہ رمضان میں عمرہ کرنا میرے ساتھ حج کرنے کے برابر ہے ۔ “

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 898