حدیث نمبر: 862
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` جب وہ مکہ جاتے تو ذی طویٰ میں اترتے ، یہاں تک کہ صبح ہو جاتی پھر مکہ میں داخل ہوتے اور جب مکہ سے واپس ہوتے تب بھی ذی طویٰ میں اترتے اور رات بھر وہاں ٹھہرتے یہاں تک کہ صبح ہو جاتی اور بیان کرتے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اسی طرح کرتے تھے ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 862