حدیث نمبر: 851
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اے اللہ ! سر منڈوانے والوں پر اپنی رحمت فرما ۔ “ صحابہ نے عرض کی کہ یا رسول اللہ ! بال کتروانے والوں پر ( بھی رحمت کی دعا فرمائیے ) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اے اللہ ! سر منڈوانے والوں پر رحمت نازل فرما ۔ “ صحابہ نے پھر عرض کی کہ یا رسول اللہ ! بال کتروانے والوں پر بھی ( رحمت کی دعا فرمائیے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تیسری بار ) فرمایا : ” بال کتروا لے والوں پر بھی ( رحمت فرما ) ۔ “